14 ستمبر، 2013، 11:57 AM

روس

روس میں نفسیاتی امراض کے اسپتال میں آگ لگنے سے 37 افراد ہلاک

روس میں نفسیاتی امراض کے اسپتال میں آگ لگنے سے 37 افراد ہلاک

مہر نیوز/ 14 ستمبر/2013ء: روس کے شہرسینٹ پیٹرز برگ کے قریب لوکا گاوٴں میں واقع نفسیاتی امراض کے اسپتال میں آگ لگنے سے 37 افراد ہلاک ہوگئےہیں۔

مہرخبررساں ایجنسی نے انٹرفیکس کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ روس کے شہرسینٹ پیٹرز برگ کے قریب لوکا گاوٴں میں واقع نفسیاتی امراض کے اسپتال میں آگ لگنے سے 37 افراد ہلاک ہوگئےہیں۔ آگ لگنے کے وقت عمارت میں تقریباً 60 افراد موجود تھے۔ ان میں سے کئی کو زخمی حالت میں نکال لیا گیا جبکہ 37 افراد ہلاک ہوگئے۔ روسی حکام کے مطابق آگ سے عمارت مکمل طور پر تباہ ہوگئی جو کسی بھی وقت گر سکتی ہے۔

News ID 1827803

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha